ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق محمدرعد نےلبنانی پارلیمنٹ میں کہاکہ حزب اللہ تحریک کونشانہ بنانےکےلئے اس عدالت کاتحقیقاتی عمل سیاسی ہے۔رعد نےمزیدکہاکہ اس فیصلےسےپتہ چلتاہےکہ یہ امریکہ اورصہیونی ریاست کےمفادات کےلئے ڈکٹیٹ کرایاگیاہے اورکسی واضح ثبوت پرمبنی نہیں ہے۔ حزب اللہ لبنان کےسربراہ سیدحسن نصراللہ نےاس فیصلےکوامریکہ اور اسرائیل کی سازش قراردیاہے۔حزب اللہ لبنان نےچودہ فروری دوہزارپانچ کو ہونےوالےرفیق حریری قتل میں حزب اللہ کی کسی بھی طرح کی مداخلت ہمیشہ ہی مسترد کی ہے۔دوہزارسات میں رفیق حریری قتل کیس کی سماعت کےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی حمایت سےتشکیل پانےوالی عدالت نےگزشتہ جون میں حزب اللہ کےچاراراکین پرفردجرم عائدکی اوران کی گرفتاری کاوارنٹ جاری کیاتھا۔............
/169